27 مئی 2014 - 12:06
بی جے پی حکومت کا پہلا دن، گجرات میں مسلمانوں پر حملہ

ہندوستان میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے پہلے ہی دن فرقہ وارانہ فسادات ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  ریڈیو تہران کے مطابق صوبہ گجرات کے شہر احمد آباد میں انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کی دکانوں اور گھروں پر حملہ کیا جس میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق فرقہ وارانہ فسادات گذشتہ روز ہوئے جن میں مسلمانوں کی دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ مسلمان تنطیموں نے ان فسادات کی مذمت کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کی نئي حکومت نے مطالبہ کیا ہے کہ مسلمانوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ واضح رہے ستائيس فروری دوہزار دو میں گجرات کے شہر گودھرا میں ریل کی ایک بوگی میں آگ لگنے کے بعد ہندو مسلم فسادات ہوئے تھے۔ نریندرا مودی اس وقت صوبہ گجرات کے وزیر اعلی تھے انہوں نے جانبدارانہ موقف اختیار کرتے ہوئے مسلمانوں کو دہشتگرد اور ٹرین حادثے میں مارے گئے افراد کو شہید کے نام سے یاد کیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲